0
Wednesday 25 Nov 2020 00:16

حکمرانوں کو اپنی کارکردگی اور نااہلی کا جواب عام انتخابات میں دینا پڑے گا، صہیب عمار صدیقی

حکمرانوں کو اپنی کارکردگی اور نااہلی کا جواب عام انتخابات میں دینا پڑے گا، صہیب عمار صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی ڈنگ ٹپاو پالیسیوں سے ملک میں معاشی بدحالی اور بے یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔ تاجر پریشان اور دیہاڑی دار طبقہ تباہ ہوچکا ہے۔ سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں کوئی بھی شخص ایسا نہیں جو مطمئن ہو، تحریک انصاف کی حکومت نے بلاتفریق ہر طقبہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو رلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ناجائز منافع خور، ذخیرہ اندوز اور گرانفروش دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ ملک میں قیامت اور نفسا نفسی کا عالم ہے۔ گھی، آئل 30روپے فی کلو اضافے کے ساتھ جبکہ چینی اور آٹا ڈبل نرخوں پر دستیاب ہے۔ یہ کیسی بدنصیبی ہے کہ70فیصد زرعی آبادی والا ملک گندم بیرون ملک سے امپورٹ کرنے پر مجبور ہے۔ حکمرانوں کو اپنی کارکردگی اور نااہلی کا جواب عام انتخابات میں دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف مہنگائی، بے روزگاری ہے۔ حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جبکہ دوسری جانب کرونا وائرس کی نئی لہر نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، حکومت سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور دیگر ادارے صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ حکومتی ترجمانوں سمیت تمام وزراء کے درمیان بھی جھوٹ بولنے کا مقابلہ جاری ہے، لوگوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 899772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش