QR CodeQR Code

خطے کی تازہ ترین صورتحال پر کویتی ڈپٹی وزیر خارجہ کی ایرانی سفیر کیساتھ گفتگو

24 Nov 2020 18:38

کویتی اخبار الرأی کیمطابق خالد سلیمان الجاراللہ نے محمد ایرانی کیساتھ ویڈیو کانفرنس میں باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کی توسیع اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کویت کے ڈپٹی وزیر خارجہ خالد سلیمان الجاراللہ نے ایرانی سفیر محمد ایرانی کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی ہے۔ کویتی اخبار الرأی کے مطابق خالد سلیمان الجاراللہ نے محمد ایرانی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کی توسیع اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ کویتی میڈیا کے مطابق اس گفتگو میں سیکرٹری وزیر خارجہ کویت ایهم عبداللطیف العمر بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 899781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899781/خطے-کی-تازہ-ترین-صورتحال-پر-کویتی-ڈپٹی-وزیر-خارجہ-ایرانی-سفیر-کیساتھ-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org