QR CodeQR Code

آیت اللہ زکزاکی کی بلاقید و شرط آزادی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری

25 Nov 2020 01:46

نائیجیرین دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ زکزاکی کی غیر مشروط آزادی کیلئے اس ہفتے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور آیت اللہ زکزاکی کی بلاقید و شرط رہائی کیلئے نعرے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بلاقید و شرط آزادی کے لئے گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا احتجاجی سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ زکزاکی کی آزادی کے لئے اس ہفتے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور آیت اللہ زکزاکی کی بلاقید و شرط رہائی کے لئے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں آیت اللہ زکزاکی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز و بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر سربراہ تحریک اسلامی نائیجیریا کی غیر مشروط آزادی کے نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ آیت اللہ زکزاکی کو 12 دسمبر 2015ء کے روز "زاریا قتل عام" کے بعد ان کی اقامتگاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس قتل عام میں کم از کم 700 غیر مسلح شہریوں کو "نائیجیرین آرمی چیف کو قتل کرنے" کے الزام میں شہید کر کے ایک خفیہ اجتماعی قبر کے اندر دفن کر دیا گیا تھا۔

تداوم تظاهرات هوداران شیخ زکزاکی در پایتخت نیجریه

 


خبر کا کوڈ: 899782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899782/آیت-اللہ-زکزاکی-کی-بلاقید-شرط-آزادی-کیلئے-احتجاجی-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org