0
Wednesday 25 Nov 2020 02:36

ملتان، پی ڈی ایم کے رہنمائوں کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ، جلسہ گاہ کا معائنہ 

ملتان، پی ڈی ایم کے رہنمائوں کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ، جلسہ گاہ کا معائنہ 
اسلام ٹائمز۔ 30نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں پی ڈی ایم کمیٹی کے رہنماوں نے جلسے کے لیئے قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، پی ڈی ایم کمیٹی کی قیادت چیف کورآرڈینیٹر جلسہ 30 نومبر علی قاسم گیلانی نے کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی بھی شریک تھے ، پی ڈی ایم کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکین اسمبلی عبدالرحمان کانجو، شیخ طارق رشید، سابق وزیر جیل خانہ عبدالوحید آرائیں و دیگر بھی شریک تھے جبکہ کمیٹی میں جے یو آئی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ، ضلعی امیر ایاز الحق قاسمی، عبدالقادر گیلانی، خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما بھی شریک ہوئے تھے۔ کمیٹی نے طے کیا کہ جلسہ کے لیئے دو اسٹیج بنائے جائیں گے جبکہ میڈیا کے لیئے علیدہ اسٹیج تیار کیا جائے گا، اس موقع پر قاسم گیلانی نے کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ جلسہ کی پیمائش کے مطابق گراونڈ 30 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں کم از کم 1 لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر ایس او پیز کے مطابق 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا، کمیٹی نے اسٹیڈیم کے تمام گیٹ اور چاروں اطراف کا معائنہ کیا، جلسے کے دوران تمام دروازے کھولیں جائیں گے تاکہ عوام کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، کمیٹی نے پنڈال، لائٹنگ، ساونڈ سسٹم، سینیٹائزر گیٹ ماسک فرائم کرنے کے سٹالز پانی کے سٹالز سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا۔ جلسے میں شرکت کرنے والے جیالوں اور کارکنوں کو فیس ماسک اور سینی ٹائرز گیٹ پر مہیا کئے جائیں گے، کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 899789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش