0
Wednesday 25 Nov 2020 02:43

پی ڈی ایم کے رہنماوں شیخ طارق رشید، عبدالقادر گیلانی، عبدالوحید ارائیں، ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پی ڈی ایم کے رہنماوں شیخ طارق رشید، عبدالقادر گیلانی، عبدالوحید ارائیں، ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ملتان اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پی ڈی ایم کے سیاسی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اسٹیڈیم کا تالا توڑنے اور سنگل چرانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پی ڈی ایم رہنماوں کی طرف سے اسٹیڈیم کا تالا توڑنے پر حکومت کا ڈاکٹر جاوید صدیقی، شیخ طارق رشید، عبد الوحید آرائیں اور عبدالقادر گیلانی سمیت 30 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسٹیڈیم کا تالا اور سنگل چوری کر کے لے جانے پر تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگی کارکنان نے مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان نے غیرقانونی طور پر اسٹیڈیم کا تالا توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اسٹیڈیم کے سرکاری عملے کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پی ڈی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس نے دبا میں آکر مقدمہ درج کیا ہے، اس وقت ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان سمیت تمام سرکاری مشینری پر جلسہ رکوانے کے لیئے اوپر سے شدید دبا ہے، ملتان کا سفیدے کا درخت بھی انتظامیہ کو جلسہ ہونے پر ٹرانسفر اور معطلی کی دھمکیاں دے رہا ہے جنہوں نے دباو کے تحت جھوٹے مقدمے درج کرنا شروع کر دیئے ہیں، لیکن انتظامیہ اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر روک سکتے ہو تو روک لو۔
خبر کا کوڈ : 899790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش