0
Wednesday 25 Nov 2020 10:51

کونسل آف فارن منسٹرز کانفرنس بھارتی بربریت پر آواز اٹھانے کے لیے یہ ایک مناسب فورم ہے، شاہ محمود قریشی

کونسل آف فارن منسٹرز کانفرنس بھارتی بربریت پر آواز اٹھانے کے لیے یہ ایک مناسب فورم ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے متعلق پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان تذبذب کا شکار ہیں۔ کونسل آف فارن منسٹرز سہ روزہ کانفرنس سے متعلق پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کونسل آف فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کیلئے نائجر روانہ ہو رہا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر آواز اٹھانے کے لیے یہ ایک مناسب فورم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان کاموقف پیش کرنے کا موقع میسر آئے گا، کانفرنس میں او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم نشست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اسلاموفوبیا سے متعلق پاکستان کا واضح اور ٹھوس موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت نے ملاقات کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور بھارتی غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں تاہم پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک معاونت جاری رکھے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 899815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش