0
Wednesday 25 Nov 2020 11:23

کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم لندن سے وابستہ پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی کے تین مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، جس میں ایم کیو ایم لندن سے وابستہ 5 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور مطلوب ہیں، ملزمان نے اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں تربیت حاصل کی، ملزمان بھارت وسن گنج میں ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔ انچارج سی ٹی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ محمد علی گھمٹی اجمل پہاڑی کا ساتھی تھا، 1997ء میں ملزم نے اورنگی میں فیصل عرف پراٹھا کو قتل کیا، 2005ء میں شارع نور جہاں پر ملزم نے سنی تحریک کے کارکن کو قتل کیا۔ گرفتار ملزمان سلمان، عمیر اور  شہزاد 2010ء سے 2012ء تک دہشتگردی میں ملوث رہے، ملزمان کے خلاف کراچی کے جمشید کوارٹرز، فیروزآباد، پاک کالونی اور مومن آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش