0
Wednesday 25 Nov 2020 11:24

وزیراعظم نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کر دیں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

وزیراعظم نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کر دیں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے جلسے مؤخر کرنے کیلئے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کیساتھ ٹاک شو میں پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں۔ پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ہے، پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے قومی ذمہ داری ادا کی تھی۔ کیا اب وزیراعظم ایک فون بھی نہیں کر سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت میں انا کا مسئلہ نہیں اپوزیشن انا پرست ہے۔ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عوامی اجتماعات کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔ اگر اپوزیشن جلسے جلوس کرے گی تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد نے کہا حکومت اپوزیشن کے ساتھ کبھی بات نہیں کرے گی۔ وزیراعظم کورونا کے متعلق صرف بیانیہ بنا رہے ہیں، ان کے پاس مؤثر حکمت عملی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 899830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش