0
Wednesday 25 Nov 2020 12:07

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بحرین کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بحرین کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ  نیتین یاہو کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی بحرین کے کراؤن پرنس سے سلمان بن حماد آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جو نہایت دوستانہ تھی۔ بحرین کے کراؤن پرنس سلمان بن حماد آل خلیفہ اس وقت وزیراعظم بھی ہیں۔ وہ اس منصب پر بحرین کے سابق وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کے 84 برس کی عمر میں انتقال کے بعد فائز ہوئے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور بحرین نے  ایک معاہدے پر دستخط کرکے باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز کردیا۔ اس طرح ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد بحرین اسرائیل کے ساتھ امن کی طرف بڑھنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیلی اور امریکی عہدیداروں کے وفد کے دورے کے بعد اس معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ’ابراہیم معاہدے‘ پر دستخط کے دوران امریکہ کا دورہ کیا تھا، تعلقات کو معمول پر لانے کے علاوہ اس معاہدے سے مختلف معاملات پر دوطرفہ تعاون کو وسعت ملتی ہے۔ اس معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان رسمی اور سفارتی تعلقات پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش