QR CodeQR Code

کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز

25 Nov 2020 12:30

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کووڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، امید ہے کہ اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک ہو کر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کووڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، امید ہے کہ اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک ہو کر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں گے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 899857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899857/کورونا-وائرس-جیسے-اہم-ایشو-کو-سیاست-کی-نذر-نہیں-کرنا-چاہیے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org