0
Wednesday 25 Nov 2020 12:30

کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز

کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کووڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، امید ہے کہ اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک ہو کر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں گے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 899857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش