QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے

25 Nov 2020 13:16

چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی و بجلی اور تجارت کے وزیر رہے، جبکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ  ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی و بجلی اور تجارت کے وزیر رہے، جبکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ چوہدری احمد مختار کے انتقال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ثابت قدم، تجربے کار رہنماء اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینیئر سیاستدان اور سلجھے ہوئے انسان تھے، وہ سیاست میں بھی عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھتے تھے، پیپلز پارٹی کی سیاست میں ان کا بڑا مثبت کردار تھا، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899862/پیپلز-پارٹی-کے-سینیئر-رہنماء-چوہدری-احمد-مختار-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org