QR CodeQR Code

لاہور، ملتان۔ کراچی، بہاولپور، کوئٹہ کے نئےکور کمانڈرز تعینات

پاک فوج کے 6 افسروں کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

25 Nov 2020 13:23

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، لاہور، ملتان، کراچی، بہاولپور اور کوئٹہ کے نئے کور کمانڈر تعینات کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899863/پاک-فوج-کے-6-افسروں-کی-لیفٹیننٹ-جنرل-عہدے-پر-ترقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org