0
Wednesday 25 Nov 2020 14:35

سیاسی مشیر کورونا میں‌ مبتلا، بلاول بھٹو نے خود کو آئسولیٹ کرلیا، ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار

سیاسی مشیر کورونا میں‌ مبتلا، بلاول بھٹو نے خود کو آئسولیٹ کرلیا، ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل سومرو کی رپورٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، وہ اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش