0
Wednesday 25 Nov 2020 17:00

وزیراعظم کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوروں کےخلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی، سیاسی امور اور عوامی ریلیف کے اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا۔ وزیراعلی نے پنجاب روزگار اسکیم، انصاف میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، مہنگائی کو کنٹرول کرنے، چینی اور آٹے کی قیمت میں استحکام کے بارے میں حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 899907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش