QR CodeQR Code

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ بھارتی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار

25 Nov 2020 19:17

میڈیا نے این آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تیسرے دن کی پوچھ تاچھ کے بعد وحید الرحمان پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا اور انہیں نامعلوم جگہ منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق این آئی اے کے دہلی میں قائم صدر دفتر پر گذشتہ دو روز سے پرہ کی پوچھ تاچھ ہورہی تھی۔ یہ پوچھ تاچھ سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں کی جارہی تھی جنہیں حزب المجاہدین کے دو جنگجوﺅں کو وادی کشمیر سے باہر لے جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کے این او نے این آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تیسرے دن کی پوچھ تاچھ کے بعد وحید الرحمان پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا اور انہیں نامعلوم جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ درایں اثنا جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے وحید الرحمان پرہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899925/پی-ڈی-لیڈر-وحید-پرہ-بھارتی-ایجنسی-کے-ہاتھوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org