0
Wednesday 25 Nov 2020 20:17

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، 44376 نئے کیسز، 481 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، 44376 نئے کیسز، 481 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پھر 44 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیس سامنے آنے سے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ بازیابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 93.72 فیصد ہے۔ بھارت کی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44376 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ فعال معاملات میں 6079 اضافہ ہو۔ اس مدت کے دوران 37816 مریض صحتیاب ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 134699 ہوگئی ہے۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دہلی میں ایک بھیانک شکل دکھائی اور سب سے زیادہ 6224 نئے کیس سامنے آئے۔ مہاراشٹر اور کیرالہ بالترتیب 5439 اور 5420 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 899926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش