0
Wednesday 25 Nov 2020 20:19

بھارتیہ جنتا پارٹی گپکار ڈیکلریشن سے خوفزدہ ہے، محبوبہ مفتی

بھارتیہ جنتا پارٹی گپکار ڈیکلریشن سے خوفزدہ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گپکار ڈیکلریشن سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشنی ایکٹ کے تحت اگر ان کے خلاف کچھ ثابت ہوتا ہے تو محبوبہ مفتی کو جیل میں ڈالے۔ شوپیان میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ کشمیر کی بقاء کے لئے پی جی ڈی امیدوار کے حق میں ووٹ دیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی پی اے جی ڈی کے انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرائی ہوئی ہے اور اب حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بی جے پی انتخابات میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہاں کے لوگوں کا جینا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں انکے پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدواروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شوپیان کا دورہ کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی گپکار ڈیکلریشن کے انتخابات میں آنے سے ڈر رہی ہے اور لوگ بی جے پی کے امیدواروں کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اور انہیں دیکھا دیں گے کہ انہوں نے کس طرح جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت رکھنے والے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روشنی ایکٹ کے تحت اگر ان کے خلاف کچھ ثابت ہوتا ہے تو محبوبہ مفتی کو جیل میں ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 899930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش