QR CodeQR Code

جنید متو دوبارہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کا میئر منتخب

25 Nov 2020 19:15

آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پر جنید متو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔ جنید متو نے 44 ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ شیخ عمران کو 7 ووٹ حاصل ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل کے بیچ آج سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخابات منعقد ہوئے ہیں جس دوران جنید متو دوبارہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کا میئر منتخب ہوئے ہیں۔ جنید متو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی۔ سی این ایس کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو کو بدھ کے روز دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پر جنید متو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔ جنید متو نے 44 ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ شیخ عمران کو 7 ووٹ حاصل ہوئے۔ 26 رائے دہندگان نے الیکشن عمل میں حصہ نہیں لیا۔

بدھ کی سہ پہر انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جنید عظیم مٹو کو ایس ایم سی کا چیف منتخب کیا گیا۔ جنید متو کو کل 51 ووٹوں میں سے 44 ووٹ ملے جبکہ مخالف امیدوار کی حیثیت سے شیخ عمران کو صرف 7 ووٹ ملے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد جنید متو نے کارپوریٹرز کا ان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی اہے۔ انہوں نے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے مخالف عمران خان کو انتخابی عمل دو گھنٹے روکنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ انتخابات آزاد اور منصفانہ انداز میں ہوئے۔ انتخابات کے دوران جہاں سابق میئر جنید متو نے مخالف جماعتوں کے کونسلرز پر ہنگامہ کرنے کا الزام عائد کیا وہیں سابق نائب میئر شیخ عمران کے حامیوں نے انتخابات کو سلیکشن قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 899931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899931/جنید-متو-دوبارہ-سرینگر-میونسپل-کارپوریشن-کا-میئر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org