0
Wednesday 25 Nov 2020 21:31

مقبوضہ فلسطین، غاصب صیہونیوں نے شک کی بنیاد پر فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

مقبوضہ فلسطین، غاصب صیہونیوں نے شک کی بنیاد پر فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مزاحمتی کارروائی کا بہانہ بناتے ہوئے ایک پرامن و نہتے فلسطینی نوجوان کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ وقوعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے مشرقی قدس میں واقع "الزعیم" نامی پولیس چوکی پر پیش آیا جبکہ شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ بالا فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو کچلنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم عینی شاہدین اور ان کی جانب سے ارسال کی گئی ویڈیو کے مطابق شہید ہونے والے نہتے فلسطینی نوجوان نے غاصب صیہونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے سے قبل ہی اپنی گاڑی کو سڑک کے کنارے پارک کر رکھا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی قسم کی مزاحمتی کارروائی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ غاصب صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں اس کا ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 899948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش