QR CodeQR Code

احتجاج جلسے جمہوری حق ہیں موجودہ حکومت دور آمریت کی یاد تازہ کر رہی ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 

25 Nov 2020 21:35

سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ جلسے اور ریلیاں جمہوری نظام کا حسن ہیں مگر اس طرح کے ہتھکنڈوں سے محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں آمریت راج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماوں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں عبدالقادر گیلانی، عبد الوحید آرائیں اور دیگر پر بے بنیاد مقدمہ کا اندراج قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے اور ریلیاں جمہوری نظام کا حسن ہیں مگر اس طرح کے ہتھکنڈوں سے محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں آمریت راج ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک پہلے بحرانوں کا شکار ہے حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے تیار نہیں، عوام پریشان ہیں مگر حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہے کہ چور پولیس کو لوٹ رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ سب اچھا کے گن گا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899949/احتجاج-جلسے-جمہوری-حق-ہیں-موجودہ-حکومت-دور-آمریت-کی-یاد-تازہ-کر-رہی-ہے-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org