0
Wednesday 25 Nov 2020 23:08

عمران خان کی عثمان بزدار کے ہمراہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت کی

عمران خان کی عثمان بزدار کے ہمراہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت کی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو صحت بہتر ہونے پر گذشتہ ہفتے لاہور کے سروسز اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین گیارہ روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق چودھری شجاعت کو سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔ انھیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور کے سروسز اسپتال میں چودھری شجاعت کی عیادت کی تھی۔ واضح رہے کہ چودھری شجاعت حسین کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری پر اسپتال لایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 899966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش