0
Wednesday 25 Nov 2020 23:32

شام پر ایک اور اسرائیلی حملہ، ملکی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا

شام پر ایک اور اسرائیلی حملہ، ملکی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے "جبل المانع" کی شہری آبادی کو متعدد میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ملکی ایئرڈیفنس سسٹمز نے تمام صیہونی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فائر کئے گئے تمام میزائلوں کو دمشق کی ہوائی حدود میں تباہ کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین میں سے ایک نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 50 منٹ پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے مقبوضہ گولان ہائیٹس کی جانب سے دمشق کے جنوبی حصے کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 899972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش