QR CodeQR Code

شام پر ایک اور اسرائیلی حملہ، ملکی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا

25 Nov 2020 23:32

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیجانب سے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے "جبل المانع" کی شہری آبادی کو متعدد میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ملکی ایئرڈیفنس سسٹمز نے تمام صیہونی میزائلوں کو کامیابی کیساتھ ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے "جبل المانع" کی شہری آبادی کو متعدد میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ملکی ایئرڈیفنس سسٹمز نے تمام صیہونی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فائر کئے گئے تمام میزائلوں کو دمشق کی ہوائی حدود میں تباہ کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین میں سے ایک نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 50 منٹ پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے مقبوضہ گولان ہائیٹس کی جانب سے دمشق کے جنوبی حصے کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔



خبر کا کوڈ: 899972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899972/شام-پر-ایک-اور-اسرائیلی-حملہ-ملکی-ایئرڈیفنس-نے-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org