0
Wednesday 25 Nov 2020 23:33

ڈالر کی قدر میں تنزلی شروع، بڑی کمی متوقع

ڈالر کی قدر میں تنزلی شروع، بڑی کمی متوقع
 اسلام ٹائمز۔ ڈالر کی دوبارہ بڑھتی ہوئی قیمت دوبارہ تنزلی کا شکار ہوگئی، جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ ملک میں گذشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث درآمدی شعبوں کی ڈالر کی دھڑا دھڑ خریداری سرگرمیاں رکنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 81 پیسے کی کمی سے 159 روپے 27 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 80 پیسے کی کمی سے 159 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ محدود ہونے کے خدشات پر مختلف درآمدی شعبوں نے وسیع پیمانے پر درآمدی ایل سیاں کھولیں، جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا، ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب درآمدی شعبوں کی طلب تھم گئی ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے، جس سے توقع ہے ڈالر کی قدر 157 روپے کی سطح پر آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 899973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش