QR CodeQR Code

ملتان، ضلعی انتظامیہ نے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا

25 Nov 2020 23:49

 اسسٹنٹ کمشنر کے لیٹر کے متن کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرانے کی ضرورت ہے، دونوں مقامات پر کورونا وائرس کے7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز، ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے مزید دو نئے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کر لیا، نئے علاقوں میں عثمان کالونی اور صدیقیہ بلاک اسلام پورہ چاہ کوڑے والا شامل  ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے ان علاقوں میں پولیس تعینات کرنے کے لئے سی پی او ملتان کو لیٹر لکھ دیا ہے، لیٹر کے متن کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرانے کی ضرورت ہے، دونوں مقامات پر کورونا وائرس کے7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ملتان شہر کے بارہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون موجود ہے، جبکہ 30نومبر کو ملتان پی ڈی ایم کا جلسہ بھی شیڈول میں ہے جس کی ابھی تک انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔


خبر کا کوڈ: 899975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899975/ملتان-ضلعی-انتظامیہ-نے-مزید-دو-علاقوں-میں-سمارٹ-لاک-ڈاون-لگانے-کا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org