QR CodeQR Code

یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے

سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کیلئے مکمل طور پر کھلی ہے، علامہ امین شہیدی

26 Nov 2020 00:34

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ پورے یورپ کے میڈیا میں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کا چرچہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں وہ کام کئے جو سعودیوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں سعودی سفیر اور سعودی وزیر تعلیم کے دورہ کے حوالے سے حماس کا موقف بھی واضح ہے، پورے یورپ کے میڈیا میں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کا چرچہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے، سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں وہ کام کئے جو سعودیوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 899986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899986/سعودیوں-کی-گزرگاہ-اسرائیل-کیلئے-مکمل-طور-پر-کھلی-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org