0
Thursday 26 Nov 2020 00:50

فردوس عاشق اعوان کا دورہ لیہ، مستحقین میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم 

فردوس عاشق اعوان کا دورہ لیہ، مستحقین میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم 
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لیہ کا دورہ کیا اور مستحق عوام میں صحت انصاف کارڈز تقسیم ئے۔ ضلع لیہ کے علاقہ جمن شاہ میں ایک تقریب کے دوران عوام میں صحت کارڈذ تقسیم کئے گئے۔ ڈی سی لیہ اظفر ضیاء کے مطابق لیہ میں ایک لاکھ سینتیس ہزار آٹھ سو تینتیس افراد کو صحت کارڈز دئیے جارہے ہیں، جبکہ 95 ہزار خاندانوں کو صحت کارڈز دئیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمن شاہ میں 3200 افراد کی رجسٹریشن کی گئی، اس کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کسی بھی ہسپتال سے کروایا جاسکتا ہے۔ 2800 سے زائد خاندانوں کے کارڈز جمن شاہ میں ایکٹیو ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی اور اور رکن قومی اسمبلی نیاز احمد جکھڑ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 899987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش