0
Thursday 26 Nov 2020 00:56

علامہ تصور جوادی کا مقبوضہ کشمیر کے مذہبی رہنماء مولانا مسرور انصاری کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت

علامہ تصور جوادی کا مقبوضہ کشمیر کے مذہبی رہنماء مولانا مسرور انصاری کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مقبوضہ کشمیر کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت سابق چئیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس و پیٹرن چیف اتحاد المسلمین جموں و کشمیر مولانا محمد عباس انصاری کی اہلیہ کی وفات پر ان کے فرزند مولانا مسرور عباس انصاری صدر اتحاد المسلمین جموں و کشمیر و سئینر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ علامہ تصور جوادی نے مولانا مسرور عباس سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال کی خبر موصول ہوئی جس پر دلی صدمہ ہوا۔ انشاء اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں کہ خونی لکیر کے آرپار دونوں جانب کے کشمیری ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی غمی میں شریک ہوں گے۔دونوں رہنماوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت دین اسلام کی سربلندی، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومیں کی فتح و نصرت کے لیے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 899988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش