QR CodeQR Code

محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے، مشتاق خان

26 Nov 2020 01:23

بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا عالم اسلام، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے عوام سے غداری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا عالم اسلام، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے عوام سے غداری ہے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 899990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899990/محمد-بن-سلمان-نے-اسرائیل-کو-تسلیم-کیا-خادم-الحرمین-الشریفین-نہیں-امریکہ-ہوں-گے-مشتاق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org