1
0
Thursday 26 Nov 2020 01:23

محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے، مشتاق خان

محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا عالم اسلام، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے عوام سے غداری ہے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 899990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے، مشتاق خان

محمدﷺ کے مقدس نام کے آڑ میں تین ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں سے غداری کرکے نقصان پہنچایا اور پہنچا رہے ہیں۔
۱۔ محمد بن عبدالوہاب برطانوی ایجنٹ
جس نے مسلمانوں کے عقائد میں تحریف کرکے وہابی فرقہ بناکر مسلمانوں کا قتل عام کیا، سلطنت اسلامیہ (عثمانی) کے خاتمہ کا باعث بنا اور تاحال اس کی قائم کردہ بادشاہت سے مسلمان نقصان اور نفاق کا شکار ہیں۔ مثلاً مسئلہ فلسطین، مسئلہ یمن، مسئلہ لیبیا، مسئلہ بحرین، مسئلہ شام، مسئلہ کشمیر پاکستان، مسئلہ دنیا بھر میں شیعہ سنی فرقہ واریت، مسئلہ عراق، مسئلہ لبنان اور ایران کے خلاف نئے سعودی امریکی، اسرائیلی جارہانہ ارادے۔
آج کل اسرائیل تسلیم کرنے کے لئے لابنگ اور دباؤ کی چالیں اور سازشیں کر رہا ہے، مثال پاکستان ہے۔
۲۔ محمد بن سلمان ولیعہد حکمران سعودی عرب امریکی اسرائیلی ایجنٹ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمان مخالف اقدامات کرنے میں مشہور ہے۔
3۔ محمد بن راشد آل مکتوم حکمران عرب امارات امریکی اسرائیلی ایجنٹ کھل کر اسلام اور مسلمان مخالف اقدامات کر رہا ہے۔ مسئلہ فسلطین سے اعلانیہ بغاوت کرنے والا، مسئلہ یمن میں یمنیوں پر براہ راست حملہ آور ہے۔۔۔ وغیرہ
ہماری پیشکش