0
Thursday 26 Nov 2020 01:28

کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی ڈویژن میں 30 ستمبر سے 24 نومبر تک کے درمیانی عرصے میں 30 شادی ہالوں کو بند کیا گیا۔ ذرائع نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر قائد کے 227 شادی ہالوں کوتنبیہ کی گئی اور 13 شادی ہالوں پر آٹھ لاکھ 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکے  1191 ریسنورنٹس کوتنبیہ کی گئی، 72 ریسٹورنٹس پر19 لاکھ 62 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا اور 367 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔

کراچی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت 88 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی جب کہ گیارہ کو سیل کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 455 دکانوں کو وارننگ دی، 293 دکانیں سیل کیں، 72 دوکانوں پر 33 لاکھ 33 ہزار500 کا جرمانہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 61 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 نومبر سے 24 نومبر کے درمیان 178 شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر جرمانے کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے ماسک کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے کے جرمانے کئے جب کہ 417 افراد کو ماسک نہ لگانے پروارننگ بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 899994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش