QR CodeQR Code

سعودی حکمران خائن ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے انکی ملاقات حیران کن نہیں، علامہ عابد الحسینی

26 Nov 2020 01:31

بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ قبلہ اول کے ساتھ ہمارا مذہبی و روحانی رشتہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ سعودیوں کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں، یہ لوگ تو امت مسلمہ کے خائن ہیں اور خائن سے کسی بھی کام کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ عابد الحسینی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی اس قدر غلامی میں آگے جاچکے ہیں کہ انہیں فلسطینیوں اور قبلہ اول کی کوئی فکر نہیں۔ پاکستان پر بھی اس حوالے سے دباو ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ قبلہ اول کے ساتھ ہمارا مذہبی و روحانی رشتہ ہے۔ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے باتیں اور بحث و مباحثے ناقابل برادشت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899995/سعودی-حکمران-خائن-ہیں-اسرائیلی-وزیراعظم-سے-انکی-ملاقات-حیران-کن-نہیں-علامہ-عابد-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org