0
Thursday 26 Nov 2020 01:37

کراچی سے کالعدم تنظیموں کے چار مبینہ ہائی ٹیک دہشتگرد گرفتار

کراچی سے کالعدم تنظیموں کے چار مبینہ ہائی ٹیک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں حساس ادارے اور ویسٹ زون پولیس نے اہم کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ حکام کے مطابق حساس ادارے اور ویسٹ زون پولیس نے کراچی کے علاقے بنارس میں مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق چاروں دہشتگردوں کے پاس سے 60 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 60 میٹر ڈیٹونیٹنگ وائرز، 16 ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار تین مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور ایک کا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے، چاروں دہشتگرد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے تھے، کراچی پہنچ کر کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشتگرد بنارس پر ایک سرائے میں مقیم تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کا مبینہ دہشتگرد بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان لے کر پہنچا تھا، چاروں کو افغانستان میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی گئی، ٹریننگ کے بعد انہیں کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دے کر بھیجا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مبینہ دہشتگردوں کو سماجی ویب سائٹ کی ایک آئی ڈی اور پاسپورڈ دیا گیا تھا، اسی آئی ڈی پر انہیں حملے کے لئے ٹارگٹ دیا جانا تھا۔ حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم بی ایل اے مل کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار مبینہ دہشتگرد میڈیا اور سوشل میڈیا کو خصوصی طور پر مانیٹر کرتے ہیں، ماضی میں بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش