QR CodeQR Code

محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں

26 Nov 2020 01:37

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور دونوں میں نوک جھونک ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ محسن داوڑ نے حکومت مخالف اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم کےجلسوں اور اجلاسوں میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محسن داوڑ نے لکھا کہ قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن داوڑ نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم کے جلسوں اور اجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گا البتہ پی ڈی ایم کے موقف کی حمایت جاری رکھوں گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور دونوں میں نوک جھونک ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 899997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899997/محسن-داوڑ-نے-پی-ڈی-ایم-سے-راہیں-جدا-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org