QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیخلاف اسرائیل کیساتھ تعاون پر سوڈان کا اظہارِ آمادگی

25 Nov 2020 14:28

لبنانی اخبار "الاخبار" کیمطابق جاری ہفتے کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی وفد نے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی عسکری حکام کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں فلسطینی مزاحمتی محاذ (دہشتگردی) کیخلاف دونوں فریقوں کے فوجی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آگاہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ جاری ہفتے کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی فوجی وفد نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے اعلی عسکری حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے لبنانی اخبار "الاخبار" کو بتایا ہے کہ صیہونی وفد نے سوڈانی اعلی عسکری قیادت کے ساتھ کئی ایک گھنٹوں پر مشتمل مذاکرات کئے ہیں تاہم صدر گورننگ کونسل و آرمی چیف سوڈان عبدالفتاح البرہان نے اس ملاقات میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وہ اہم ترین مسئلہ جس پر اس ملاقات میں گفتگو کی گئی؛ "دہشتگردی کے خلاف کلی عسکری تعاون" تھا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی وفد کی جانب سے استعمال کی جانے والی اصطلاح "دہشتگردی کے ساتھ مقابلہ" کا مطلب "غزہ کی پٹی کو افریقہ کی جانب سے اسلحہ سپلائی کئے جانے کی روک تھام" اور نتیجۃ "افریقی دروازے" کی حفاظت تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی جانب سے سوڈان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اصلی مقصد؛ فلسطینی مزاحمتی محاذ کو ملنے والے اسلحے کی، سوڈانی فوج کی مدد سے روک تھام کرنا ہے۔ دوسری طرف غاصب صیہونی فوج کے ساتھ منسلک ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی وفد کی جانب سے انجام پانے والا یہ دورہ؛ ایک اعلی سطحی صیہونی وفد کی جانب سے آئندہ ہفتے ہونے والے سوڈانی دورے کا مقدمہ تھا جس میں زراعت، معیشت اور آبپاشی کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 900011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900011/فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کیخلاف-اسرائیل-کیساتھ-تعاون-پر-سوڈان-کا-اظہار-آمادگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org