QR CodeQR Code

سیاسی اجتماعات کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، شبلی فراز

26 Nov 2020 09:34

پریس کانفرنس میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین نے کمیٹی کے 4 اجلاسوں میں شرکت کی لیکن پانچویں کا بائیکاٹ کردیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 3 ہزار سے بڑھنے کے ساتھ ہی وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ سیاسی اجتماعات کے منتظمین اور اس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں جانبدارانہ رویے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت کسی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے تناظر میں مذکورہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خود کو دور رکھا۔ تاہم عوامی نیشنل پارٹی کی منحرف سینیٹر ستارہ امتیاز جنہیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا انہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

دوران پریس کانفرنس شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین نے کمیٹی کے 4 اجلاسوں میں شرکت کی لیکن پانچویں کا بائیکاٹ کردیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے جہاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ڈیٹا پر تبادلہ خیال ہوا تاکہ بیماری کے مقابلے کے لیے ایک حکمت عملی وضع کی جائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو مزید جسلوں سے گریز کرنا چاہیے۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہم خبردار کر رہے ہیں کہ عوامی اجتماعات کے منتظمین اور اس میں شرکت کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 900018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900018/سیاسی-اجتماعات-کے-منتظمین-اور-شرکاء-خلاف-مقدمات-درج-کیے-جائیں-گے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org