QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی

26 Nov 2020 09:42

نجی ٹی وی کیجانب سے اس سوال پر کہ کیا 19 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے؟ سید رضا علی گیلانی نے جواب دیا کہ دربار حجرہ شاہ مقیم کی ارضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی لیکن اس ملاقات کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، سید رضا گیلانی کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کی وزیراعظم سے ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ سید رضا گیلانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی ہے، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، وزیراعظم میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا 19 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے؟ سید رضا علی گیلانی نے جواب دیا کہ دربار حجرہ شاہ مقیم کی ارضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی، لیکن اس ملاقات کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے لیے اپنے بزرگوں سے مشورہ کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 900019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900019/وزیراعظم-عمران-خان-میرے-تجربے-سے-فائدہ-اٹھانا-چاہتے-ہیں-سابق-صوبائی-وزیر-سید-رضا-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org