QR CodeQR Code

بھارتی ایجنسی انتخابی عمل میں مداخلت کر رہی ہے، پی ڈی پی

26 Nov 2020 13:55

پی ڈی پی نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات سے قبل جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی نئی قیادت کو موقع فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اپنے بے رحم بریگیڈ کے ذریعے وحید الرحمان پرہ کو اپنی ایجنسی کے ذریعے گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بی جے پی پر  وحید الرحمان پرہ کے خلاف این آئی اے کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ بھارتی ایجنسی کی انتخابی عمل میں مداخلت کرنے اور اس کو نئی دہلی کے حق میں کرنے کی واضح کوشش ہے۔ پی ڈی پی نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات سے قبل جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی نئی قیادت کو موقع فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اپنے بے رحم بریگیڈ کے ذریعے وحید الرحمان پرہ کو اپنی ایجنسی کے ذریعے گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید پرہ پلوامہ میں اپنے آبائی حلقے سے انتخاب لڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی قیادت نے وحید الرحمان کے خلاف بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے، جبکہ پرہ معاشرے میں تبدیلی کا ایک مرکز تھا اور عدم تشدد اور انہوں نے جمہوری مشغولیت کے اقدار اور اصولوں کو ہمیشہ برقرار رکھا۔

پی ڈی پی نے مزید کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کس طرح مستقل طور پر آئندہ انتخابات کے لئے اپنے ہی امیدواروں کی حفاظت کر رہی ہے اور ہماری پارٹی کے ایک بہت ہی اہم رکن صرف انتظامی غلطیوں کے خلاف اپنا موقف بلند کرنے پر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کا ایک حصہ ہونے کے ناطے پارٹی اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ امیدواروں کو انتخابی مہم سے کیسے روکا جا رہا ہے۔ پی ڈی پی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو ان حقائق کا سامنا کرنا پڑے گا کہ انتخابات کا مقصد کسی حمائت نہیں بلکہ انتخابات کا مقصد لوگوں کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہے جسے وہ اپنے علاقے کو چلانے کے لئے مناسب سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900025/بھارتی-ایجنسی-انتخابی-عمل-میں-مداخلت-کر-رہی-ہے-پی-ڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org