0
Thursday 26 Nov 2020 10:30

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کر لیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بلاول نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم اب بلاول نے خود اپنے مثبت ٹیسٹ اور کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کر دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش