0
Thursday 26 Nov 2020 11:25
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر فدا ناشاد نے حلف لیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیرھ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جی بی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج شام 4 بجے پولنگ ہو گی۔ ترجمان جی بی اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے نومنتخب ارکان ووٹ کے ذریعے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے اور پولنگ کے اختتام پر موجودہ اسپیکر فدا محمد ناشاد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اعلان کریں گے۔ جی بی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی تینوں اہم عہدوں کے لیے ابھی تک اپنے امیدوار سامنے نہیں لائی۔ نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا جس کیلیے شیڈول جاری کر دیا گیا. دوسری جانب گلگت بلتستان کی وزارت اعلی کیلیے 4 نام وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے گئے جن میں فتح اللہ، خالد خورشید، کرنل (ر) عبیداللہ اور نزیر احمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خالد خورشید اور فتح اللہ مضبوط ترین امیدوار ہیں تاہم وزیراعظم حیران کن فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش