0
Thursday 26 Nov 2020 12:01

ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ

ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے چین سے کورونا وائرس ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔ دوسری جانب ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
خبر کا کوڈ : 900055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش