0
Thursday 26 Nov 2020 12:06

شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن، رہا نہیں کیا گیا، مریم اورنگ زیب

شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن، رہا نہیں کیا گیا، مریم اورنگ زیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔ مریم اورنگ زیب نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر، قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو کل پیرول پر رہا کیا جائے گا، شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو ہوئے آج چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک مزید مضبوط ہو گی، ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے ظلم کو نسلیں یاد رکھیں گی، عوام کو آپ کے ہوتے ہوئے روزگار نہیں ملے گا، کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 900057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش