0
Thursday 26 Nov 2020 13:40

اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلیں گے، چوہدری سرور

اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلیں گے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ چل رہے ہیں، اتحاد ٹوٹنے والا نہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چوہدر ی شجاعت کی تیمارداری وزیراعظم عمران خان کا مثبت اقدام ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے، کشمیر کے مسئلے پر کسی سیاسی جماعت کا اختلاف نہیں۔ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 میں سرور فاؤنڈیشن نے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 125 کے قریب فلاحی تنظیموں اور ساتھ مخیر حضرات نے فلاحی کام کیے، وہ لوگ تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں غریب افراد کا خیال رکھا۔چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چیز کے حق میں ہوں کہ قانون کے تحت جو سہولت ہو وہ دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 900083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش