QR CodeQR Code

بہنوں، بیٹیوں سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے، قمر زمان کائرہ

26 Nov 2020 14:02

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا، حکومت ڈرائیونگ فورس ہے، یہ ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں حکومت کا کردار نظر آنا چاہیئے، حکومت جلسوں کے حوالے سے صرف اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ پی پی رہنماء نے کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں بہت بڑا جنازہ تھا، کیا حکومت نے کوئی اعلان کیا؟ حکومتی ارکان اپوزیشن سے کس لہجے میں مخاطب ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا، حکومت ڈرائیونگ فورس ہے، ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزراء کا رویہ تلخ اور اسپیکر کا اچھا ہوتا ہے، یہ حکومت کا طریقہ ہے، حکومتی کمیٹیوں میں نہ جانے کی وجہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماء نے کہا کہ اسپیکر خود جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کے اجلاسوں میں غیر منتخب ارکان ہوتے ہیں، پشاور جلسے میں پابندی نہیں لگائی گئی، لیکن راستے روکے گئے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود بغیر ماسک کے عوام سے مخاطب ہوتے ہیں، ہم حکومت کو گھر بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، بہنوں، بیٹیوں سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 900086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900086/بہنوں-بیٹیوں-سے-متعلق-غیر-مناسب-الفاظ-کا-استعمال-نہیں-کیا-جانا-چاہیئے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org