QR CodeQR Code

عثمان بزدار وعدے نہیں کرتے، عمل کرتے ہیں، فردوس عاشق

26 Nov 2020 14:12

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت 12 گھنٹے کے پرول کو پانچ دن کا کر دیا ہے اور جنازے کا اعلان ہوتے ہی پرول ایکٹیو ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ اُن پر عمل بھی کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے خودنمائی اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کے لیے منصوبے بنائے گئے، منصوبوں میں ذاتی تشہیر کےلیے بجٹ رکھا جاتا تھا پھر منصوبے دوگنی لاگت سے مکمل کیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ سے باز نہیں آ رہے ہیں، جذبہ خیرسگالی کے تحت 12 گھنٹے کے پرول کو پانچ دن کا کر دیا ہے اور جنازے کا اعلان ہوتے ہی پرول ایکٹیو ہو جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پل کی تعمیر میں 13 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے، یہ پل لاہور کے سیاحتی و ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرے گا اور اس کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 900089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900089/عثمان-بزدار-وعدے-نہیں-کرتے-عمل-ہیں-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org