0
Thursday 26 Nov 2020 14:13

سندھ حکومت کے عہدیدار کرپشن میں بہادر ہوگئے ہیں، کنور نوید جمیل

سندھ حکومت کے عہدیدار کرپشن میں بہادر ہوگئے ہیں، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ترقی کا انجن بند پڑا ہے، حکومت سندھ کے عہدے دار کرپشن میں بہادر ہوگئے ہیں۔ کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرپشن نہ پاکستان کو آگے بڑھنے دے رہی ہے نہ ہی سندھ کو، ہم سندھ حکومت کو اس مسئلے پر متوجہ کرنے کے لئے عدالت پہنچے ہیں، حکومت سندھ کے عہدے دار نہ سپریم کورٹ کی پرواہ کر رہے ہیں نہ کسی اور ادارے کی، دادو شوگر ملز، اومنی شوگر ملز کا بھی ہم نے درخواست میں ذکر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کے تقریباً 500 افسران نیب سے پلی بارگین کرکے آئے، ان افسران کو دوبارہ تعینات کیا گیا اور ترقی بھی دی گئی، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ جو لوگ پلی بارگین کرکے آئے ان کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔ کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ہماری یہی استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے، جس نے کرپشن کی ہے ان کو برخاست کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ان کو نوکری سے نکالا نہ کارروائی کی، اب بھی ملزمان سندھ میں ٹھیکے داری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش