0
Thursday 26 Nov 2020 14:44

بلاول بھٹو کا ذاتی و سیکیورٹی اسٹاف بھی کورونا کا شکار

بلاول بھٹو کا ذاتی و سیکیورٹی اسٹاف بھی کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان یپیلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ذاتی اور سیکیورٹی اسٹاف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ذاتی اور سیکیورٹی اسٹاف کے پانچ اراکین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداریکے ساتھ گلگت بلتستان جانے والے عملے کے بعض ارکان کو علامات ہیں، کراچی میں عارضی طور پر بلاول ہاؤس آنے والوں کی انٹری بند کر دی گئی، بلاول ہاؤس کے 2 ڈرائیورز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے سے بھی ویڈیو لنک خطاب کرینگے، کل بروز جمعہ ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 900093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش