QR CodeQR Code

عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان

26 Nov 2020 15:06

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا نون لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا، جیل کے اندر اور باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی پر کوئی سیاست نہیں کر رہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا نون لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا، جیل کے اندر اور باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پنجاب کابینہ نے دور روز قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری  دے دی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء سے تھرو سرکولیشن شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔ دونوں لیگی رہنماؤں کی  پیرول پر رہائی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے پاکستان پہنچنے کے وقت سے شروع ہو گی۔ پیرول سمری کے تحت رہائی ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ رہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 900097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900097/عمران-خان-اسرائیل-کو-تسلیم-نہ-کرنے-کی-حکومتی-پالیسی-کا-بارہا-اعلان-کر-چکے-ہیں-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org