0
Thursday 26 Nov 2020 15:10

حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، رانا ثنا اللہ

حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا کیا حکومت کے پاس ڈیٹا ہے کیا وہ جلسوں میں متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا کر رہی ہے جس کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، حکومت کو کورونا کے معاملے میں حزب اختلاف سے مشاورت کرنی چاہیے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پیرول دیا جائے۔ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں اور پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کے لیے آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کریں گے اور ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو جلد صحتیاب کرے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ بیگم شمیم اختر کی آبائی فیملی قبرستان میں تدفین ہو گی۔ یہاں افسوس ناک بات یہ ہے کہ اب تک شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی پر حکومت کھڑی ہے اور ایک انچ بھی بیساکھی ادھر ہوئی تو حکومت گر جائے گی۔ رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والا جلسہ ضرور ہو گا اور اس سے پہلے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی تدفین کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 900099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش